vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں کشمیری کمیونٹی کی معروف شخصیت چوہدری حکم داد خالق حقیقی سے جاملے

0

نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں مقیم کشمیری کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت حکم داد طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز ظہر بروکلین کی مکی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ بعد ازاں انہیں نیوجرسی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے اور طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی سماجی و مذہبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔حکم داد ستمبر 1969 میں امریکہ آئے تھے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے کمیونٹی کی خدمت میں سرگرم کردار ادا کر رہے تھے۔ انہیں نیویارک میں کشمیری کمیونٹی کی ایک باوقار اور محترم شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا۔مرحوم کا شمار بروکلین کی معروف مکی مسجد کے بانی اراکین میں ہوتا تھا۔ انہوں نے مسجد کے قیام اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات کو کمیونٹی کے افراد ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ کمیونٹی رہنماؤں اور مختلف سماجی شخصیات نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.