vosa.tv
Voice of South Asia!

چائلڈ سپورٹ پروگرام کے نادہندہ والدین کی امریکی شہریت منسوخی کی کاروائی شروع

0

بھگورے والدین ہوشیار باش۔ بچوں کی کفالت یعنی چائلڈ سپورٹ کی عدم ادائیگی پر اب امریکی شہریت منسوخ ہو سکتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے چائلڈ سپورٹ ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر 2700 ایسے والدین کی شہریت کی منسوخی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جو عرصہ دراز سے اپنے بچوں کی چائلڈ سپورٹ ادا نہیں کر رہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جو والدین ادائیگی نہیں کرتے وہ اپنے امریکی پاسپورٹ کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ان والدین کے پاسپورٹ منسوخ کرنا شروع کر دیے ہیں جن پر کم از کم ایک لاکھ ڈالر کی بلا معاوضہ چائلڈ سپورٹ کی رقم واجب الادا ہے – جو جمعہ 8 مئی سے نافذ العمل ہے۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق نادہندہ والدین کے خلاف کریک ڈاون کا اغاز ہو چکا ہے جبکہ ابتدائی طور پر 2700 دالدین کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے جنہیں امریکی شہریت سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ شہریت منسوخی کا پروگرام جلد ہی ان والدین تک پھیل جائے گا جن پر 2500 امریکی ڈالرز یا اس سے زیادہ چائلڈ سپورٹ کی مد میں واجب الادا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، یہ حد 1996 کے ایک قانون کے ذریعے طے کی گئی تھی جو اس وقت تک واقعتاً نافذ نہیں ہوئی۔ تاہم اس بارے میں کوئی واضح اعداد و شمار موجود نہیں ہیں کہ کتنے والدین 2500 ڈالرز سے اوپر کے بل واجب الادا ہیں، لیکن حکام نے اشارہ کیا کہ کئی ہزار مزید ممکنہ طور پر کریک ڈاؤن میں پھنس جائیں گے اور حکومت کی طرف سے کریک گراؤنڈ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 1975 میں چائلڈ سپورٹ پروگرام کو امریکہ کی تمام ریاستوں میں نافذ کیا گیا تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنا کر عوامی اخراجات کو کم کیا جا سکے کہ غیر نگہبان والدین اپنے بچوں کی مدد کے لیے مالی تعاون کریں۔ مارچ 2025 کی کانگریشنل ریسرچ سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق، 2023 میں والدین سے 25.7 بلین ڈالر چائلڈ سپورٹ اکٹھے کیے گئے اور سپورٹ حاصل کرنے والوں کو منتقل کیے گئے۔ جو کہ کل واجب الادا رقم کا 65 فیصد ہے۔ یعنی 35 فیصد والدین واجب الادا چائلڈ سپورٹ ادا نہیں کر رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.