vosa.tv
Voice of South Asia!

معروف صحافی عابد شمعون چاند کو سعودی عرب میں ٹیلنٹ انٹرنیشنل ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

0

 سر زمینِ حجاز پر اپنی مثالی پہچان رکھنے والے معروف انٹرنیشنل صحافی ، مرکزی چیئرمین پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب ” عابد شمعون چاند ” کو  حال ہی میں سعودی عرب سے معروف بین الاقوامی ( دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل ایوارڈ ) برائے 2026 سے نوازا گیا جو ان کی  بہترین صحافتی صلاحیتوں، اور بے لوث کمیونٹی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے 

اس موقع پر دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم سعودی عرب کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر منشاء طاہر کا کہنا تھا کہ عابد شمعون چاند کا اندازِ تحریر شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے دوستوں کیلئے مشعل راہ ہیں عابد شمعون چاند کی بے لوث ، غیر جانبدار ، مثالی اور مثبت صحافت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو ” ٹیلنٹ انٹرنیشنل ایوارڈ ” سے نوازا گیا۔ دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کے مرکزی صدر غلام مصطفی خان نے عابد شمعون چاند کو ایوارڈ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عابد شمعون چاند کی اس طویل اور شاندار صحافتی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں یہ ایوارڈ نہ صرف عابد شمعون چاند کی ذاتی محنت کا اعتراف ہے بلکہ ان تمام صحافیوں کے لیے بھی ایک اعزاز ہے جو حق و سچ کا علم بلند کیے ہوئے ہیں۔ عابد شمعون چاند نے اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ میں ” دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم سعودی عرب ” کی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میری بے لوث صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے مجھے ( ٹیلنٹ انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا یہ ایوارڈ مجھے مزید بہتر کام کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا حوصلہ دے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.