vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر سروس فیس عائد کرنے کا اعلان

0

ایران نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے اب ٹول ٹیکس کے بجائے “سروس فیس” وصول کی جائے گی۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ چارجز سمندری سیکیورٹی، نیویگیشن معاونت اور دیگر بحری خدمات کے بدلے میں لیے جائیں گے۔ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے مطابق ایران کسی روایتی ٹرانزٹ فیس یا راستہ ٹیکس کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم سیکیورٹی، سرچ اینڈ ریسکیو، اور ماحولیاتی تحفظ جیسی خدمات کے بدلے معاوضہ وصول کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہ کر کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور عمان مشترکہ طور پر ان خدمات کے انتظامات میں شامل ہوں گے، جبکہ آبنائے ہرمز کی اسٹریٹجک اہمیت کے باعث اس فیصلے پر بعض ممالک کو تحفظات ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب ایران نے مؤقف اپنایا ہے کہ آبنائے ہرمز اس کی علاقائی حدود میں آتا ہے اور یہاں سے گزرنے والی بحری ٹریفک کے لیے خدمات فراہم کرنا اس کا قانونی حق ہے، جس سے خطے میں نئی سفارتی بحث شروع ہونے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.