vosa.tv
Voice of South Asia!

ژی جیانگ گونگ شانگ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبہ کے لیے سنہری موقع

0

چین کے صوبہ ژی جیانگ کی حکومت کی جانب سے 2026-27 کے لیے بین الاقوامی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے “ژی جیانگ پروونشل گورنمنٹ اسکالرشپ” کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی طلبہ چین کی معروف ژی جیانگ گونگ شانگ یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

یہ اسکالرشپ پروگرام 2009 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد عالمی تعلیمی تعاون کو فروغ دینا، بین الاقوامی طلبہ کے لیے معیاری تعلیم کے مواقع پیدا کرنا اور مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔اسکالرشپ پروگرام کے تحت مختلف تعلیمی سطحوں کے لیے الگ فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی طلبہ کے لیے سالانہ 30 ہزار چینی یوآن، انڈرگریجویٹ طلبہ کے لیے 20 ہزار یوآن جبکہ طویل مدتی بین الاقوامی طلبہ کے لیے 6 ہزار یوآن کی مالی معاونت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ بیلٹ اینڈ روڈ ممالک سے تعلق رکھنے والے نمایاں طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپ بھی رکھی گئی ہے۔اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کا غیر چینی شہری ہونا، صحت مند ہونا اور تعلیمی ریکارڈ بہتر ہونا ضروری ہے۔ بیچلر پروگرام کے امیدواروں کی عمر 30 سال، ماسٹرز کے لیے 35 سال جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے 40 سال سے کم ہونی چاہیے۔ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی درخواست دہندگان کو دو پروفیسرز کی سفارشی خطوط بھی جمع کرانا ہوں گے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق درخواستیں آن لائن جمع کرائی جائیں گی، جہاں امیدواروں کو تعلیمی اسناد، پاسپورٹ، میڈیکل فارم، ٹرانسکرپٹس اور دیگر مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ کامیاب امیدواروں کو جولائی اور اگست 2026 کے دوران ای میل اور یونیورسٹی پورٹل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.