vosa.tv
Voice of South Asia!

دمام میں صحافیوں اور سماجی شخصیات کے اعزاز میں لائف ٹائم اچیومنٹ تقریب منعقد

0

سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے زیر اہتمام دیار غیر میں مثالی صحافتی ، اور سماجی خدمات سر انجام دینے والے افراد کو ” لائف ٹائم اچیومنٹ تمغہ” دینے کی پروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں صحافیوں سمیت کمیونٹی اکابرین نے بھر پور شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی معروف موٹیوشنل اسپیکر انجینئر ارشد محمود تبسّم نے تمام اعزاز یافتہ صحافیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ صرف ایک پیشہ سے وابستہ نہیں ہیں بلکہ آپ معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں آپ کی انتھک محنت اور سچی خبر تک رسائی جمہوریت کی اصل طاقت اور معاشرے میں بیداری لاتی ہے یہ تمغہ آپ کی جانبداری ، جرات ، بے لوث صحافتی خدمات اور محنت کا اعتراف ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی شخصیت انجینئر محمد اصغر کا کہنا تھا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام صحافیوں نے بہترین کارکردگی سے یہ ثابت کیا ہے کہ عزم ، مستقبل مزاجی اور غیر جانبدار صحافت کے ذریعے سے بھی ہدف کو حاصل کیا جا سکتا ہے تقریب میں صحافی محمد افتخار احمد قاسم خان، زبیر چوہدری سمیت سماجی شخصیت ندیم اختر چوہدری کو ( لائف ٹائم اچیومنٹ ) تمغے سے نوازا گیا جبکہ تقریب سے افضل طور، طالب کیانی،سید مزمل شاہ، پروفیسر اسرار احمد،رانا اشرف  اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آپ آنے والے وقتوں میں بھی اسی جذبے اور سچائی کے ساتھ اپنے صحافتی فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.