vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں شہر کا پہلا سرکاری گروسری اسٹور کھولنے کا اعلان

0

امریکی شہر نیویارل کے میئرمدانی نے اعلان کیا ہے کہ شہر کا پہلا سرکاری گروسری اسٹور برونکس کے علاقے ہنٹس پوائنٹ میں 2027 میں کھولا جائے گا۔

یہ 20 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل اسٹور “دی پیننسولا” نامی کم لاگت رہائشی کمپلیکس میں قائم کیا جائے گا، جو سابق اسپورفورڈ جووینائل ڈیٹنشن فیسلٹی کی جگہ پر تعمیر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد جنوبی برونکس کی مقامی کمیونٹی کو سستی خوراک کی سہولت فراہم کرنا اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔میئر ممدانی نے کہا کہ حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کرے گی تاکہ شہریوں کے لیے کھانے پینے کی ضروریات پوری کرنا آسان بنایا جا سکے۔ ان کے منصوبے کے تحت شہر کے پانچوں بورو میں ایک ایک سرکاری گروسری اسٹور قائم کیا جائے گا۔انتظامیہ کے مطابق شہر زمین یا عمارت فراہم کرے گا جبکہ تعمیر اور مرمت کے اخراجات بھی برداشت کرے گا، تاہم روزمرہ آپریشن ایک نجی کنٹریکٹر چلائے گا۔ ان اسٹورز میں روزمرہ استعمال کی اشیا رعایتی قیمتوں پر فروخت کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.