vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں ایک ارب ڈالر میڈیکیئر فراڈ اسکینڈل

0

امریکا میں ہیلتھ کیئر سافٹ ویئر کمپنی “ہیلتھ اسپلش” کے بانی اور مالک بریٹ بلیک مین کو ایک ارب ڈالر سے زائد کے میڈیکیئر فراڈ اسکینڈل میں مجرم قرار دے دیا گیا۔ 

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ملزم نے جعلی ڈاکٹر نسخوں اور میڈیکل آرڈرز کے ذریعے میڈیکیئر اور دیگر وفاقی صحت پروگراموں سے اربوں ڈالر کے جھوٹے کلیمز کروائے۔حکام کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے بزرگ شہریوں کو غیر ضروری طبی آلات لینے پر آمادہ کیا جبکہ ڈاکٹروں سے بغیر معائنے جعلی نسخوں پر دستخط کروائے گئے۔ اس اسکیم کے ذریعے حکومت کو 45 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا۔جیوری نے بریٹ بلیک مین کو ہیلتھ کیئر فراڈ، رشوت اور جھوٹے بیانات دینے کی سازش میں مجرم قرار دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اسے کئی سال قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ سزا کا اعلان 26 اگست 2026 کو کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.