نیویارک کی معروف شخصیت فراست چودھری نیوجرسی میں سپردِ خاک
نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت فراست چودھری کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ نیوجرسی میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
فراست چودھری کی نمازِ جنازہ کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع مکی مسجد میں پیش امام قاری اسامہ کی اقتدا میں ادا کی گئی جس میں مرحوم کے قریبی دوست احباب اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ نمازیوں سے خطاب میں قاری اسامہ کا کہنا تھا ہر شخص کی موت کا وقت مقرر ہے لیکن اس دنیا سے کب کون چلا جائے یہ کوئی نہیں جانتا، اس لیے ہر کام پروردگار ِ کے احکامات اور سنتِ نبوی کے مطابق بجا لانے کی کوشش کریں ۔ فراست چودھری عارضہ قلب میں مبتلا تھے ۔گزشتہ دنوں نیویارک کے مقامی اسپتال میں ان کے دل کا آپریشن ہوا جس کے بعد وہ انتقال کر گئے ۔ مرحوم کے غسل کفن اور تدفین کے انتظامات الریا ن مسلم فیونرل سروسز نے انجام د یے ۔ نماز جنازہ میں فراست چودھری کے دوست احباب سب ہی ا فسردہ دکھائی دے ۔اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کرائی گئی ۔نمازیوں کا کہنا تھا کہ فراست چودھری کا انتقال کمیونٹی کا بڑا نقصان ہے۔ نمازِجنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کا جسدِ خاکی نیوجرسی لے جایا گیا جہاں انھیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔