vosa.tv
Voice of South Asia!

یو اے ای میں ایرانی میزائل حملہ ناکام، اسرائیلی دفاعی نظام بھی متحرک رہا

0

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نصب اسرائیلی دفاعی نظام نے ایرانی میزائل حملوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے مختلف دفاعی نظام بیک وقت متحرک رہے۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق اسرائیل نے ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے آغاز پر خفیہ طور پر اپنا فضائی دفاعی نظام “آئرن ڈوم” متحدہ عرب امارات میں نصب کیا تھا، جس کے ساتھ اسرائیلی فوجی اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد خلیجی ریاست کے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے دوران یو اے ای کے مقامی دفاعی نظام کے ساتھ اسرائیلی نظام بھی فعال رہا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ داغے گئے میزائلوں میں سے کتنے براہِ راست آئرن ڈوم نے تباہ کیے اور کتنے دیگر نظاموں نے روکے۔دوسری جانب یو اے ای حکام کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں میں سے تین کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ ایک ڈرون حملہ فجیرہ کی آئل تنصیبات پر بھی کیا گیا، جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور تین افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد دبئی اور شارجہ کے درمیان فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.