vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل لبنان جنگ بندی میں بڑی پیش رفت، مزید تین ہفتوں کی توسیع

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری جنگ بندی میں مزید تین ہفتوں کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے خطے میں امن کی نئی امید پیدا کر دی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کو مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور لبنان کے صدر جوزف عون کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کے خواہاں ہیں۔صدر ٹرمپ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اسرائیل اور لبنان کے سفیروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات مثبت اور تعمیری رہی، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اہم اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ لبنان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ وہ خود کو حزب اللہ کے خطرات سے محفوظ بنا سکے، جبکہ آئندہ ہفتوں میں لبنانی اور اسرائیلی قیادت کے درمیان ممکنہ ملاقات بھی متوقع ہے۔امریکی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ رواں سال کے دوران اسرائیل اور لبنان کے درمیان مستقل امن قائم ہو سکتا ہے، اور امریکہ اس عمل میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.