vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے فاسٹ چارجنگ اسٹیشن قائم

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے شہر میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے کوئنز کے علاقے فلشنگ میں نئے فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا ہے، جس سے شہریوں کو سستی اور تیز چارجنگ کی سہولت میسر آئے گی۔

حکام کے مطابق اس اسٹیشن پر 8 جدید چارجرز نصب کیے گئے ہیں، جو گاڑی کو صرف 10 سے 15 منٹ میں 80 فیصد تک چارج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ سہولت خاص طور پر ان علاقوں میں فراہم کی گئی ہے جہاں بڑی تعداد میں ٹیکسی اور رائیڈ شیئر ڈرائیورز رہتے ہیں۔شہر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ماحولیاتی اہداف کے حصول اور 2050 تک کاربن اخراج کو صفر تک لانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جبکہ اس سے عام شہریوں کو بھی بغیر اضافی پارکنگ فیس کے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔حکام کے مطابق آئندہ ایک سال کے دوران مزید 10 مقامات پر ایسے چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، جبکہ مجموعی طور پر درجنوں نئے چارجرز نیویارک کے مختلف علاقوں میں نصب کیے جائیں گے تاکہ صاف توانائی کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.