vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا، یورپ اور خلیجی ممالک سمیت متعدد ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے

0

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا، برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور دنیا کے مختلف حصوں میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں آج بھی رمضان المبارک کا روزہ رکھا گیا ہے۔سعودی عرب میں عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے نماز عید ادا کی۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، کویت، اردن اور فلسطین سمیت کئی ممالک میں بھی عید کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔عالمی سطح پر امریکا، برطانیہ، یورپ کے مختلف ممالک، آسٹریلیا، سڈنی اور چین میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے، جہاں مساجد میں نماز عید کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔دوسری جانب مصر اور عمان میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید منائی جا رہی ہے، جبکہ لندن میں بھی مسلمان کمیونٹی آج عید کے تہوار کو بھرپور انداز میں منا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.