vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک: پیپل اِن نیڈ کی 10ویں سالگرہ ،یونٹی نائٹ افطار ڈنر کا انعقاد

0

نیو یارک کے علاقے بروکلین میں  فلاحی تنظیم  پیپل ان نیڈ کے زیر اہتمام یونٹی نائٹ کے عنوان سےافطار ڈنر کی پروقار تقریب کا انعقاد  کیا گیا جس میں  امریکن آفیشلز سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نیو یارک میں بروکلین کونی آئی لینڈ ایونیو کے مقامی ریسٹورنٹ  میں فلاحی تنظیم پیپل اِن نیڈ کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر  افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد انسانیت کی خدمت اور باہمی اتحاد کو فروغ دینا تھا۔تقریب میں امریکی آ فیشلز سمیت مقامی افراد، سماجی رہنما اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے دوران میزبان نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔افطار کا وقت ہوا تو ازان مغرب دی گئی۔افطار ڈنر کے موقع پر مہمانوں نے ایک ساتھ روزہ افطار کیا، جو اتحاد اور یکجہتی کی خوبصورت مثال تھی۔شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے  تنظیم کے  بانیان نوشین علی اور انوراگ شری واستوا   کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 برسوں میں پیپل اِن نیڈ نے ہمدردی کے ساتھ خاندانوں کا ساتھ دیتے ہوئے خوراک کی کمی دور کرنے، بچوں کی تعلیمی رہنمائی، خواتین کو بااختیار بنانے، گھریلو تشدد سے متاثرہ افراد کی مدد اور مختلف مواقع پر خوشیاں بانٹنے کے لیے کام کیا ہے۔اس موقع پر تنطیم کی خدمات پر مشتمل ڈاکیومینٹری بھی پیش کی گئی۔تقریب میں شریک امریکی آفیشلز سمیت دیگر  شرکاء نے تنظیم کی گزشتہ دس سالہ خدمات کو سراہا اور مستحق افراد کی مدد کے عزم کو دہرانے کا اعادہ کیا۔اس موقع پر پیپل ان نیڈ نے  امیرکن آفیشلز  اور والینٹئیرز و طلبہ کو  سائیٹیشنز بھی دیں جبکہ امیرکن آفیشلز کی جانب سے بھی   تنظیمی عہدیداران  کو تعریفی اسناد پیش گئیں، تقریب کے اختتام پر منتظمین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے ذریعے کمیونٹی کو جوڑنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.