vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی میں مقتول امریکی شہری حماد عناد کی تدفین

0

عراقی دار الحکومت   بغداد میں  ساڑھے تین سال  قبل  قتل   کیے گئے  امریکی شہری حماد عناد کی میت خصوصی  طیارے سے امریکا  پہنچ گئی ۔ مرحوم   کو  نیویار ک  میں نمازِ  جنازہ کی ادائیگی کے بعد نیوجرسی کے  قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔۔

کویتی نژاد  امریکی حماد  عناد حماد تاریخِ پیدائش 31 دسمبر 1982 کویت، حماد عناد کو جنوری 2014 میں امریکی  شہریت دی گئی۔ساڑھے تین سال قبل  ستمبر 2022 میں  عراقی دار الحکومت  بغداد میں مبینہ طور پر  نامعلوم  انتہا پسندوں نے اغوا کے بعد گلا  گھونٹ کر قتل کردیا ۔۔مقتو ل کی عمر 39 سال تھی ۔قتل کے بعد ان کی میت طویل عرصہ   بغداد میں ہی رہی ۔۔امریکی  حکام کو   اپنے شہری سے متعلق اب معلوم ہوا تو    مقتول کی میت خصوصی  طیارے  سے  ڈیلاویئر لائی  گئی اور اس کے بعد نیویار ک منتقل کی گئی جہاں سماجی  تنظیم  کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے سربراہ  محمد رضوی نےالریان مسلم فیونرل سروسز سے  مقتول کے  غسل کفن   اور تدفین کے انتظامات کروائے۔بعد ازاں مرحوم کی نماز ِ جنازہ بعد نمازِ عشا  مکی مسجد میں ادا کی گئی جس میں  کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ پیش امام قاری اسامہ  نے  زندگی  و موت کا  فلسفہ  بیان کیا  ۔۔ان کا کہنا تھا کہ کس  کی زندگی  کی کتنی سانسیں  باقی ہیں یہ کوئی نہیں جانتا۔ دنیا سے زیادہ   آخرت سنوارنے کی کوشش کریں۔اس موقع پر کوپو کے سربراہ  محمد رضوی نے  مقتول حماد عناد کے والد عناد احمد سے  ویڈیو کال پر  گفتگو میں ان سے تعزیت کی۔اس موقع پر مرحوم  کی مغفرت  و درجات کی بلندی   کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔۔نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقتول  حماد عناد کو نیوجرسی کے  فارایسٹ گرین  قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.