آل پاکستانی امریکن کولیشن کی حلف برداری تقریب منعقد
نیویارک میں آل پاکستانی امریکن کولیشن کے نئے عہدیدران اور ارکان نے حلف اٹھالیا۔اسٹیٹ سینیٹر جیسکا راموس نے نئی کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
آل پاکستانی امریکن کولیشن کے نئے عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری کا آغازتلاوتِ کلام ِ پاک، حمدِ باری تعالیٰ و مناجات سے کیا گیا۔تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سیاسی ، سماجی اور کاروبار شخصیات کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر سرورِ کونین کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول بھی نچھاور کیے گئے ۔اس موقع پر پاکستان اور امریکا کے قومی ترانے بھی پڑھے گئے ۔۔ریاست نیویارک سے منتخب ڈیموکریٹک سینیٹر جیسکا راموس بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں اور تنظیم کے نئے عہدیدارن اور ارکان سے حلف لیا۔ شرکا سے خطاب میں سینیٹر جیسیکا راموس کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات ایمیگرینٹ کمیونٹی کے لیے مشکل ضرور ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ انھیں تعلیم اور ملازمت کے یکساں مواقع میسر آئیں۔۔اے پیک کے چیئر مین شیخ توقیر الحق نے اپنی تنظیم کے عہدیدارن اور ممبرا ن کا تعارف کرایا اور مہمانوں کی آمد پر ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر جیسیکا راموس کو چادر پہنائی گئی۔حلف برداری کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان اور نمائندے بھی شریک تھے۔اے پیک عہدیداران کا کہنا تھا کہ وہ کمیونٹی کے بہتری کے لیے بھرپور کام کریں گے اس موقع پر اے پیک کے دیگر اراکین کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش رہے گی پاکستانی امریکن کمیونٹی کو مزید متحد اور مسائل کا حل تلاش کریں۔تقریب کے اختتام سے قبل اے پیک کی پوری ٹیم نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے کیک کاٹا اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بھی لگائے ۔۔ آخر میں نمازِ مغرب کا وقت ہوا تو اذان دی گئی جس کے بعد سب نے افطار کیا۔