vosa.tv
Voice of South Asia!

اعلیٰ تعلیم کے لیے کینیڈا کا مکمل مالی معاونت پروگرام

0

کینیڈا نے 2026 کے داخلوں کے لیے بین الاقوامی طلبہ کو بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی سطح پر مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی پیشکش کر دی ہے۔ 

ان اسکالرشپس میں ٹیوشن فیس، رہائش، کتابیں اور تحقیق کے اخراجات شامل ہیں، جس سے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے۔اہم جامعات میں یونیورسٹی آف سسکیچیوان، یونیورسٹی آف البرٹا، یونیورسٹی آف ٹورنٹو، یونیورسٹی آف واٹرلو اور یونیورسٹی آف اوٹاوا شامل ہیں، جہاں تحقیق پر مبنی پروگرامز کے لیے ریسرچ اور ٹیچنگ اسسٹنٹ شپ بھی فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی آف مونٹریال اور کونکورڈیا یونیورسٹی بھی نمایاں فنڈنگ مواقع دے رہی ہیں۔کینیڈا حکومت کی جانب سے وینئیر گریجویٹ اسکالرشپ پی ایچ ڈی طلبہ کے لیے ایک نمایاں پروگرام ہے، جس کے تحت سالانہ مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق مضبوط تعلیمی ریکارڈ، تحقیق کا تجربہ اور بروقت درخواست کامیابی کے امکانات بڑھا دیتے ہیں۔تعلیمی مشیروں کا کہنا ہے کہ دو ہزار چھبیس کے داخلوں کے خواہشمند طلبہ کو ابھی سے تیاری شروع کرنی چاہیے، جس میں اچھی تعلیمی کارکردگی، مؤثر اسٹیٹمنٹ اور مقررہ تاریخوں پر نظر رکھنا شامل ہے، کیونکہ کینیڈا عالمی سطح پر معیاری اور شفاف تعلیمی مواقع فراہم کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.