vosa.tv
Voice of South Asia!

اوورسیز پاکستانیوں کو سینیٹ میں نمائندگی ملنی چاہیے، یوسف رضا گیلانی

0

چیئر مین سینیٹ  یوسف  رضا  گیلانی نے کہا ہے کہ   کشمیر اور غزہ  میں امن کا مستقل حل نکالنا ہوگا۔کوئی بھی ملک تنہا ان   مسائل سے نہیں نمٹ سکتا۔سینیٹ میں بھی اوور سیز کو نمائندگی  ملنی چاہیے ۔ وہ نیویارک  میں   اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے  خطاب کر رہے تھے ۔

چیئر  مین سینیٹ  یوسف رضا گیلانی  کی دورہ امریکا میں اقوام متحدہ  میں  آئی پی یو اجلاس میں شرکت کے بعد نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی   نے عشائیہ کا اہتمام کیا جس کی ابتدا تلاوتِ کلام ِ  پاک سے ہوئی ۔تقریب  میں   پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمایاں شخصیات شریک تھیں۔کمیونٹی رہنماوں نے    چیئر  مین سینیٹ  یوسف رضا گیلانی   کو گلدستے  پیش کیے۔حاضرین سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم اس خطے میں   مستقل امن  چاہتے ہیں،ماضی میں بھی  بھارت کو یہی پیغام دیا کہ  جنگیں  مسائل کا حل نہیں ،تنازعات   بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں  جبکہ مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ  پاکستان اور امریکا کے درمیان  باہمی روابط  کا فروغ  ضروری ہے۔تقریب میں نیویارک اسٹیٹ کی  سینیٹر  جیسیکار اموس بھی شریک تھیں  ۔ ان کا کہنا  تھا  کہ  پاکستانی کمیونٹی نے  تعلیم، صحت، کاروبار اور ثقافتی شعبوں میں نمایاں  نام  مقام حاصل کیا ہے ۔قبل ازیں میزبان  علمدار  شاہ نے   تمام مہمانوں کی آمد پر خیر مقدم کیا۔ان کا کہنا تھا  کہ  سینیٹر  جیسیکا راموس   کاروباری وفد  کے ہمراہ  دورہ ِ پاکستان کا ارادہ رکھتی ہیں، امید ہے  اس سے دونوں  ملکوں کو فائدہ ہوگا۔اس موقع پر   کمیونٹی  رہنما  چودھری  سرور،  ظہیر مہر اور دیگر  نے اوور سیز  کو درپیش مسائل پر توجہ دلائی اور انھیں سینیٹ میں نمائندگی  کی تجویز بھی پیش کی۔آخر میں سینیٹر  جیسیکار اموس نےچیئر مین  سینیٹ   یوسف رضا گیلانی  سمیت   پاکستانی کمیونٹی کے  رہنماوں  کو سائٹیشن پیش کیں جبکہ  یوسف رضا گیلانی نے  تحفے پیش کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.