vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں پاسوو کی رمضان فوڈ پینٹری، چھ سال مکمل

0

نیویارک میں پاکستانی امریکن اسکلڈ ویمن آرگنائزیشن (پاسوو) نے رمضان المبارک کے دوران اپنی فوڈ پینٹری سروس کے چھ سال مکمل ہونے پر خصوصی راشن تقسیم کیا، جس سے بڑی تعداد میں سفید پوش اور ضرورت مند گھرانے مستفید ہوئے۔

کونی آئی لینڈ اور ڈٹمس ایونیو کے سنگم پر واقع پاسوو کے دفتر کے باہر منعقدہ اس خصوصی رمضان فوڈ پینٹری کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ بروکلین کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نہ صرف مسلم بلکہ دیگر کمیونٹیز کے افراد بھی یہاں پہنچے، جہاں سحری اور افطار کے لیے ضروری اشیائے خورونوش فراہم کی گئیں۔پاسوو کی بانی عطیہ شہناز اور صدر شاہین کھوکھر کا کہنا تھا کہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جو ہمیں صبر، برداشت، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ان کے مطابق تنظیم کا مقصد بلا امتیاز ضرورت مند افراد کی مدد کرنا ہے تاکہ کوئی بھی خاندان اس مقدس مہینے میں بنیادی ضروریات سے محروم نہ رہے۔تقریب میں امریکی آفیشلز، مقامی نمائندوں اور رضاکاروں نے بھی شرکت کی اور اشیائے ضروریہ کی تقسیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مقررین نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں مختلف کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں اور باہمی تعاون کو مضبوط بناتی ہیں۔پاسوو کی خواتین اراکین اور والنٹیئرز نے راشن کی تیاری اور تقسیم میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوڈ پینٹری کی سروس صرف رمضان تک محدود نہیں بلکہ سال بھر جاری رہتی ہے، تاہم رمضان میں اس کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا جاتا ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاسوو کی فلاحی خدمات کو سراہا اور اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.