امریکا کی ریاست آرکنساس میں کرسمس ایو کے موقع پر پاوربال لاٹری کا 1.817 ارب ڈالر کا بڑا جیک پاٹ نکل آیا، جو سال 2025 کا سب سے بڑا پاوربال انعام اور امریکی تاریخ کے دوسرے بڑے لاٹری انعامات میں شامل ہے۔
یہ جیت لٹل راک کے قریب کیبوٹ کے علاقے میں ایک گیس اسٹیشن سے خریدے گئے ٹکٹ پر ہوئی۔قرعہ اندازی میں کامیاب نمبرز 04، 25، 31، 52 اور 59 تھے جبکہ پاوربال نمبر 19 نکلا۔ لاٹری حکام کے مطابق حتمی ٹکٹ فروخت کے بعد انعامی رقم توقع سے زیادہ بڑھ گئی، جبکہ جیتنے والے کے لیے یکمشت کیش آپشن 834.9 ملین ڈالر رکھا گیا ہے۔آرکنساس لاٹری کے مطابق تعطیلات کے باعث جیتنے والے کی شناخت کم از کم پیر تک سامنے نہیں آئے گی، کیونکہ کلیمز سینٹر کرسمس کی چھٹیوں میں بند ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہر ٹکٹ کی فروخت سے عوامی منصوبوں اور خدمات کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔