vosa.tv
Voice of South Asia!

 فاطمہ بوش کی شاندار جیت، مس یونیورس 2025 کا تاج سر پر

0

شکاگو(رپورٹ سید خلیل اللہ) میکسیکو کی فاطمہ بوش فرنانڈیز نے تمام تنازعات، دباؤ اور مشکل مراحل کو مات دیتے ہوئے بنکاک میں منعقدہ 74 ویں مس یونیورس مقابلے کا تاج اپنے نام کر لیا۔

 جمعہ 20 نومبر کو ہونے والی اس تقریب میں ’’محبت کی طاقت، تھائی لینڈ کی طاقت‘‘ کے عنوان سے تھائی ثقافت کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا۔ یہ چوتھی بار تھا کہ تھائی لینڈ نے اس عالمی ایونٹ کی میزبانی کی۔فاطمہ بوش  جو ڈسلیکسیا اور ADHD جیسی چیلنجز کے ساتھ پلی بڑھیں  نے بچپن میں مشکلات کا سامنا کیا، مگر یہی تجربات بعد میں ان کے ذہنی صحت سے متعلق وکالتی کام کی بنیاد بنے۔ 24 سالہ بوش کا تعلق میکسیکو کے شہر ٹیپا سے ہے اور ان کے والد پیمیکس کے سینئر ایگزیکٹو ہیں۔ انہوں نے فیشن ڈیزائن کی تعلیم میکسیکو، میلان اور امریکا سے حاصل کی۔مقابلے کے دوران ایک میٹنگ میں ایونٹ آرگنائزر نوات اِتسراگریسل کے ساتھ ان کی جھڑپ نے عالمی سطح پر تنازع پیدا کیا۔ بوش کے مطابق رابطے کے مسائل ان کے اختیار میں نہیں تھے، لیکن نوات کے مبینہ سخت ریمارکس پر وہ روتے ہوئے میٹنگ سے چلی گئیں۔ یہ واقعہ آن لائن شدید تنقید کا باعث بنا، تاہم دونوں نے بعد میں اس مسئلے کے حل ہونے کی تصدیق کی۔تناؤ کے باوجود فاطمہ نے فائنل شو میں شاندار پرفارمنس دی اور مس یونیورس 2025 کا تاج جیت کر اپنی ثابت قدمی کا عملی ثبوت پیش کیا۔ ان کی جیت کو نہ صرف ذاتی فتح بلکہ ان تمام افراد کے لیے امید کی علامت قرار دیا جا رہا ہے جو زندگی کی مشکلات سے لڑ کر آگے بڑھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.