vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم، خواتین کی بھرپور شرکت

0

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خواتین کی تنظیم ہمنوا لیڈیز کلب کی جانب سے بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ساتھ ساتھ گھریلو خواتین بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارم جمیل، ڈاکٹر عظمیٰ افضل، ڈاکٹر افشاں اور ڈاکٹر کوثر سلیمان نے بریسٹ کینسر کی علامات، علاج اور احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویش ناک ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ خواتین اپنی صحت کے بارے میں آگاہ رہیں اور بیماری کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے پر فوری طبی مشورہ حاصل کریں۔ہمنوا لیڈیز کلب کی صدر بلقیس صفدر نے کہا کہ ان کی تنظیم کا مقصد دیارِ غیر میں مقیم پاکستانی خواتین کے لیے صحت، آگاہی اور فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔ تقریب میں ندا جعفری نے ذہنی سکون اور ریلیکسیشن کے حوالے سے خصوصی سیشن کروایا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا اور ہمنوا لیڈیز کلب کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.