امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے سیلف ڈیفنس فورسز کے ایف-35 لڑاکا طیاروں کے لیے میزائلز کی پہلی کھیپ کی منظوری دے دی ہے۔
ٹرمپ نے یہ بات ٹوکیو کے قریب یوکوسوکا نیول بیس پر ایٹمی طیارہ بردار بحری جہاز USS George Washington پر موجود امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ میزائلز کی ترسیل "اسی ہفتے کے دوران” ہوگی، جو مقررہ وقت سے پہلے ہے۔ اس موقع پر ٹرمپ نے امریکی فوجی طاقت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ جنگ میں گیا تو وہ اسے “ایسی کامیابی کے ساتھ جیتے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ٹرمپ کے ہمراہ جاپان کی وزیراعظم سانائے تکائچی بھی موجود تھیں۔ انہوں نے امریکی اور جاپانی افواج سے خطاب میں کہا کہ جاپان ایشیا پیسفک خطے میں امن و استحکام کے لیے فعال کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے سکہا کہ وہ "آزاد انڈو پیسفک” کے وژن کو مضبوط بنائیں گی۔تکائچی نے مزید کہا کہ جاپان دفاعی اخراجات کو دو سال پہلے ہدف کے مطابق اپنی جی ڈی پی کے دو فیصد تک بڑھائے گا اور امریکہ کے ساتھ اتحاد کو مزید بلندیوں تک لے جائے گا۔ اس وقت امریکہ کے 50 ہزار سے زائد فوجی جاپان میں تعینات ہیں، جن کے ساتھ کئی فوجی اڈے اور جدید ہتھیار بھی موجود ہیں۔