vosa.tv
Voice of South Asia!

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ

0

نیویارک: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے صحافیوں کے اعزاز میں ایک پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔

 یہ عشائیہ ایک نجی ریسٹورانٹ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے مختلف نیوز چینلز، اخبارات، ویب سائٹس اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان مشن میں پریس قونصلر امانت علی بھی موجود تھے۔ عشائیے کے دوران شرکاء نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر عاصم افتخار اور اُن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے بھی نیویارک میں سرگرم پاکستانی صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنے، درست حقائق پیش کرنے اور اقوامِ متحدہ کی سرگرمیوں کی مثبت کوریج میں میڈیا کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.