اسٹیٹن آئی لینڈ: ٹیکساس چکن اینڈ برگرز کی حلال فرنچائز کا شاندار افتتاح
نیویارک: نیویارک کے بورو اسٹیٹن آئی لینڈ میں امریکا بھر میں فرائیڈ چکن کے لیے مشہور برانڈ "ٹیکساس چکن اینڈ برگرز” کی نئی فرنچائز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب تلاوتِ کلام پاک سے شروع ہوئی جس میں کمیونٹی کے افراد، کاروباری شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔گرینڈ اوپننگ کے موقع پر فرنچائز کو برانڈ کے مخصوص رنگوں سے مزین غباروں اور آرائشی لائٹس سے خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔ افتتاح کے ساتھ ہی چکن اور برگر کے شوقین افراد کی طویل قطاریں لگ گئیں، جہاں انہیں سو فیصد حلال فوڈ پیش کیا گیا۔ فرنچائز کے مالک پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین ایاز صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ اسٹیٹن آئی لینڈ میں ہماری پہلی برانچ ہے، لیکن ہم جلد ہی مزید مقامات پر ٹیکساس چکن اینڈ برگرز کی فرنچائزز کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ لوگوں کو معیاری اور حلال فوڈ فراہم کیا جا سکے۔ایاز صدیقی نے اس موقع پر کچن میں جا کر اپنے اسٹاف کے ساتھ فرائیڈ چکن کی تیاری میں حصہ لیا، جس پر موجود افراد نے ان کے جذبے کو سراہا۔ فرنچائز میں خواتین اور مرد اسٹاف ممبران برابر کی سطح پر کام کر رہے ہیں، جبکہ گرینڈ ڈیل کے ذریعے آنے والے گاہکوں میں فری فوڈ تقسیم کیا گیا، جس سے شرکاء نے خوب لطف اٹھایا اور اسے نیویارک میں حلال فوڈز کے میدان میں ایک خوش آئند اضافہ قرار دیا۔ایاز صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ نیویارک، نیوجرسی اور دیگر ریاستوں میں ٹیکساس چکن اینڈ برگرز کی فرنچائزز کی تعداد اب ساٹھ تک پہنچ چکی ہے۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا، فوٹو سیشن میں شرکت کی اور کاروبار کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔