vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی نیوی کا اہلکار چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں مجرم قرار

0

امریکی وفاقی جیوری نے سان ڈیاگو میں تعینات امریکی بحریہ کے اہلکار جنچاؤ وی، جو پیٹرک وی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کا مجرم قرار دیا ہے۔

وی پر الزام ہے کہ اس نے محض 12 ہزار ڈالر کے عوض بحریہ کے خفیہ راز ایک چینی انٹیلی جنس افسر کو فروخت کیے۔پانچ روزہ مقدمے اور ایک دن کی مشاورت کے بعد جیوری نے وی کو چھ الزامات میں قصور وار پایا، جن میں جاسوسی، سازش برائے جاسوسی اور دفاعی معلومات کی غیر قانونی برآمد شامل ہیں۔ اس کی سزا کا اعلان یکم دسمبر کو کیا جائے گا۔تحقیقات میں ثابت ہوا کہ وی نے اپنی سیکیورٹی کلیئرنس کا غلط استعمال کرتے ہوئے امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ایسیکس اور دیگر بحری جہازوں سے متعلق حساس معلومات، تصاویر اور ویڈیوز چین کو فراہم کیں۔ یہ تعلق 2022 میں ایک چینی ایجنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر رابطے کے بعد شروع ہوا اور اگست 2023 میں وی کی گرفتاری تک جاری رہا۔امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی حکام نے اسے ملک سے غداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکی فوجی اہلکاروں اور اتحادی ممالک کی سکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ تھا۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ ایک واضح پیغام ہے کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی شخص کو سخت سزا دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.