vosa.tv
Voice of South Asia!

 نیوآرک: اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ، 2 خواتین زخمی

0

نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر نیوآرک کی ایک سڑک پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعے میں دو خواتین زخمی ہو گئیں جبکہ متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق، یہ واقعہ نیوآرک کے علاقے لیسلے اسٹریٹ پر واقع سینٹ پیٹرز پارک کے قریب پیش آیا، جہاں ایک سڑک پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہونے والی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں دو خواتین اپنے گھروں کے اندر گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئی جبکہ متعدد رہائشی مکانات بھی متاثر ہوئے۔ متاثرین میں سے ایک خاتون بستر پر بیٹھی تھیں جب ان کے ہاتھ پر گولی لگی۔ ان کے شوہر اسٹینلی یینو نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے فائرنگ کو ابتدا میں پٹاخوں کی آواز سمجھا، لیکن بعد میں اہلیہ کے زخمی ہونے کا علم ہوا۔ واقعے میں ان کی گاڑی کی کھڑکیاں بھی چکناچور ہو گئیں۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ کم از کم تین گولیاں ان کے گھر سے ٹکرائیں، جن میں سے ایک گولی گھر کے آر پار ہوتے ہوئے سامنے والے مکان میں جا لگی۔ خوش قسمتی سے دیگر مکانات میں کوئی زخمی نہیں ہوا، لیکن واقعے نے مکینوں کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ مقامی رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں پولیس کی موجودگی نہ ہونے کے برابر ہے، اور افسران صرف کسی واقعے کے بعد ہی نظر آتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پارک اور کمیونٹی پول کے قریب پیش آنے والے اس واقعے سے بچوں اور خاندانوں کی سلامتی خطرے میں ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ پولیس اس بار طویل المدتی سیکورٹی انتظامات کرے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.