vosa.tv
Voice of South Asia!

چین، کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد اشیاء پر ٹیرف عائد

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ کینیڈین حکام کو آگاہ کردیا گیا ہےکہ امریکا برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے لیکن کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس 10 فیصد لگایا گیا ہے۔ اسی طرح میکسیکو سے برآمد اشیا پر بھی 25 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے  جبکہ چین سے امریکا بھیجی جانیوالی اشیا پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔  امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے عدم استحکام سے دوچار کرنیوالی تجارتی جنگ کا اسٹیج تیار ہوگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.