vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ میں ڈاکٹر سید نعیم حامد علی الحامد کی صدارت میں شعراء کرام کا کلام

0

جدہ(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے شہر جدہ میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعراء کرام نے سخن وروں کو خوبصورت شعری کلام سنا کر خوب داد سمیٹی ۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں کبابش آرٹس کونسل اور ادبی تنظیم حلقہ فکر وفن کی جانب سے منعقدہ محفل مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر سید نعیم حامد علی الحامد نے کی جبکہ معروف شاعر اور ادیب ڈاکٹر سید تقی عابدی مہمان خصوصی تھے اس موقعہ پر شعراء کرام آفتاب ترابی، سید تاشفین مجاہد، فیصل طفیل، عمران اعوان اور وحید القادری عارف نے اپنا کلام سنا کر شرکاء سے خوب داد سمیٹی اس موقعہ پر ڈاکٹر سید تقی عابدی ، پاک سید نعیم حامد علی الحامد اور ملک علی خورشید سلطان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اردو ادب دنیا بھر میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی جس طرح ادب کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں وہ لائق تحسین ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.