vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے بچوں میں "محمد”نام کی مقبولیت

0

لیام ،ایما ،نوح،میا کے نام بھی مقبول فہرست میں شامل،لڑکیوں میں ایما کا نام سرفہرست رہا

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں گزشتہ سال 98ہزار 389بچے پیدا ہوئے۔والدین نے بچوں کے نام  سوچ سمجھ کر رکھے ۔ان ناموں میں "محمد” کا نام مقبول رہا ،دیگر ناموں میں لیام اور ایما بھی مقبول ترین ناموں میں شامل ہیں۔ نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ مینٹل ہائیجین کے مطابق سال2023میں شہر میں پیدا ہونے والے98ہزار389بچوں کے مقبول ناموں میں محمد سرفہرست ہے اس نام  کے ساتھ ساتھ لیام اور ایما کے نام رکھے گئے ہیں ۔نیویارک شہر میں لیام 2016 سے لڑکوں کے لیے سرفہرست ہے جبکہ ایما 2017 سے لڑکیوں کے لیے اہم رہا ہے ۔محکمہ صحت کے برتھ سرٹیفکیٹ کے ریکارڈ  کے مطابق نیویارک شہر میں پیدا ہونے والے بچوں میں743 نام لیام رکھے گئے جبکہ 382 ایما کے نام رکھے گئے تھے۔قائم مقام ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر مشیل مورس نے کہا کہ نوزائیدہ نیویارکر ہمارے شہر کو بہت خاص بناتے ہیں۔ہم محمد، ایما، لیام، میا، نوح اور دیگر تمام نوزائیدہ بچوں کو نیویارک میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ کی موجودگی کے بعد ہمارا شہر اور دنیا  بہتر ہے ۔ریکارڈ کے مطابق لڑکیوں کے لیے رنر اپ ناموں میں میا، صوفیہ، اولیویا، ازابیلا، امیلیا، لیہ، چلو، لونا اور صوفیہ کے نام شامل ہیں جبکہ لڑکوں کے رنر اپ کے لیے  نوح، ڈیوڈ، لوکاس، جیکب، ایتھن، جوزف، ڈیلن، مائیکل شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.