vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں بی بی شہید کی پر تقریب

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے بی بی شہید کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں جیالوں کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو جمہوریت کی علامت تھیں جنھوں نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کے منشور کے مطابق اپنے اقتدار کے ادوار میں عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے کام کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار اور اسکے مقام کو بڑھایا پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلف کے صدر احتشام جاوید کوہلی،صدر سعودی عرب اعجاز رحیم کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری رکھا جائے گا اور جمہوریت کو مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے تقریب سے پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی، پیپلزپارٹی گلف کے نائب صدر مشتاق بلوچ،قریب اللہ خان سمیت دیگر نے اظہار خیال کیا اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سیاسی اور جمہوری خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.