vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی میں سنگین جرم میں ملوث افراد کی سزاؤں میں اضافہ

0

نیوجرسی:نیوجرسی کے گورنر فل مرفی نے ایک نئے قانون پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت گھروں پر حملوں کے واقعات میں ملوث افراد کے لیے سزاؤں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس قانون کا مقصد ریاست میں رہائشی علاقوں میں بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنا اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔گورنر مرفی کا کہنا ہے کہ گھروں میں زبردستی گھسنے اور ان کے مکینوں کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے۔ نئے قانون کے تحت ان جرائم میں ملوث افراد کو پہلے سے زیادہ سخت سزائیں دی جائیں گی، جن میں لمبی قید کی سزائیں اور بھاری جرمانے شامل ہیں۔اس قانون کے نفاذ کے بعد اب گھروں پر حملوں کے مقدمات میں پولیس اور عدالتی نظام کو زیادہ اختیارات حاصل ہوں گے، جس سے متاثرین کو جلد انصاف ملنے کی امید ہے۔ گورنر نے اس اقدام کو شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ حکومت شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ یہ قانون ایسے وقت میں آیا ہے جب نیوجرسی میں حالیہ برسوں میں گھروں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.