vosa.tv
Voice of South Asia!

فلسطینی حامی مظاہرین کی ہلڑبازی کے باعث مئیر نیویارک کی تقریر میں خلل

0

موقع پر موجود نیویارک پولیس کے افسران واہلکاروں نے ہلڑ بازی کرنے والے مظاہرین کو پکڑ کر ہال سے باہر نکال دیا

نیو یارک سٹی کے کوئنز بورو میں فرینک سیناترا اسکول آف آرٹس ہائی اسکول اسٹوریا میں مئیر نیویارک کو تقریب کے دوران مدعو کیا ہوا تھا۔ اس دوران اسکول میں طلباء کے احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی سخت کی ہوئی تھی اور نیویارک پولیس کے افسران مختلف جگہوں پر تعینات تھے۔میزبان نے مئیر ایرک ایڈمز کو تقریر کے لیے مدعو کیا اور مائیک ایڈمز کے حوالے کیا ۔مسٹر ایڈمز نے تقریر شروع کی اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا تو ہال میں بیٹھے ہوئے فلسطین کے حامی مظاہرین نے تقریر میں خلل ڈالا اور نعرے بازی شروع کردی ۔مظاہرین نے بے ہودہ قسم کی آوازیں لگانا شروع کردی اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی۔جس پر نیویارک پولیس کا عملہ متحرک ہوا اور مئیر کی تقریر میں خلل ڈالنے والوں کو پکڑ کر ہال سے باہر نکال دیا ۔مئیر کا کہنا تھا کہ ہر کسی آزادی اظہار کا حق حاصل ہے لیکن کسی دوسرے کی بات سننے کی بھی ہمت ہونی چائیے جس کے بعد مئیر نے تقریر دوبارہ شروع کی    

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.