نیویارک: پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت امجد خواجہ کی رسمِ قُل
نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت مرحوم امجد خواجہ کے ایصالِ ثواب کے لیے لانگ آئی لینڈ میں قرانی خوانی اور فاتحہ کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت، سماجی رہنما، دوستوں کے خیر خواہ اور ہمیشہ بلا کسی غرض کے سب کی مدد کے لیے تیار رہنے والے مرحوم امجد خواجہ کی فیملی اور دوست احباب نے ان کے ایصالِ ثواب کے لیے اسلامک سینٹر آف لانگ آئی لینڈ میں رسم قُل کا اہتمام کیا۔رسمِ قل میں امجد خواجہ کی فیملی کے افراد، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فاتحہ خوانی سے قبل مرحوم کی روح کے ایصال ِ ثواب کے لیے قران خوانی کی گئی ۔شرکا کو تلقین کی گئی کہ دنیا و آخرت کی کامیابی احکامِ الہیٰ اور سنتِ نبوی پر عمل پیرا ہوکر ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔
اس موقع پر مرحوم امجد خواجہ اور رسمِ قل میں شریک افراد کے جملہ مرحومین کے ایصال ِ ثواب کے لیے اجتماعی طور پر فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ امجد خواجہ اپنے گھر میں سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے تھے تاہم اسپتال میں زیر علاج رہنے کے دوران دل کا دورہ پڑھنے سے زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ دنوں کو رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے تھے۔