vosa.tv
Voice of South Asia!

نئی چربی گھلانےوالی دواسےمتعلق مثبت پیش رفت

0


ایک نئی تحقیق میں وزن کم  کرنے والی  ایک نئی  قسم کی دوا  سامنے آئی ہے ،جو چند ما ہ میں زیا دہ وزن والے  افراد کا پیٹ نمایا ں طو  رپر کم کرسکتی ہے۔

امریکی محققین کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی انجیکشن جسم کے ان حصوں کو بہتر بنانے کے لیے لائپوسکشن جیسے کاسمیٹک طریقہ کار کا متبادل بن سکتا ہے جہاں جمی ہوئی چربی موجود ہو۔اہم بات یہ ہے کہ سائنس دانوں کے علم میں یہ بات آئی کہ یہ دوا خطرناک چھپی ہوئی ویسیرل چربی کی مقدار بھی کم کرتی ہے۔ یہ چربی جسم کے اندرونی اعضا کے گرد جمع ہوتی ہے اور ہارٹ اٹیک، ذیابیطس اور فالج کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف الاباما کے ماہرین نے بتایا کہ نئی دوا جسے سی بی ایل-514 کہا جاتا ہے،اس نے 70 فی صد مریضوں میں جِلد کے بالکل نیچے موجود چربی کی مقدار میں نمایاں کمی کی۔یہ نتائج میلان میں یورپی ایسوسی ایشن فار دی اسٹڈی آف ڈائبیٹیز کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے گئے۔ڈاکٹر ٹموتھی گاروی نے کہا کہ سائنس دان توقع کرتے ہیں کہ مریض اس کے ظاہری فوائد سے خوش ہوں گے، مثلاً جلد کے نیچے موجود چربی کم ہونے سے پیٹ کا زیادہ چپٹا نظر آنا۔انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اصل اہمیت وزن میں کمی، اندرونی اعضا کے گرد موجود چربی میں کمی اور بلڈ پریشر، کولیسٹرول وغیرہ میں بہتری کی ہے، جو صحت کے لیے زیادہ اہم ثابت ہونی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.