ریاض میں ہونے والے اعلیٰ سطحی انرجی گروپ اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ریاض میں پاکستان کے وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور سعودی حکام نے انرجی گروپ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں جاری تعاون اور مشترکہ منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔فریقین نے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ دونوں ممالک قریبی رابطوں کے ذریعے توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید مؤثر، مضبوط اور نتیجہ خیز بنائیں گے۔