vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: میئر ممدانی کا سکستھ ایونیو پر بس اور سائیکل لینز کو وسیع کرنے کا اعلان

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے مین ہٹن کی سکستھ ایونیو پر 51 ہزار سے زائد روزانہ بس مسافروں کے لیے نئی اور بہتر بس لینز اور سائیکل سواروں کے لیے چوڑی محفوظ سائیکل لینز کی تجویز کا اعلان کیا ہے۔

نیویارک سٹی محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے کمشنر مائیک فلن کے مطابق اس وقت سکستھ ایونیو پر مقامی بسوں کی رفتار صرف 3.5 میل فی گھنٹہ تک گر جاتی ہے جو عام پیدل چلنے کی رفتار کے برابر ہے۔ نئی تجویز کے تحت واٹس اسٹریٹ سے 34ویں اسٹریٹ تک نئی آفسیٹ بس لین بنائی جائے گی جہاں ابھی کوئی بس لین موجود نہیں، جبکہ 34ویں سے 58ویں اسٹریٹ تک موجودہ لینز کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ سائیکل انفراسٹرکچر کے حوالے سے 35ویں اسٹریٹ سے 59ویں اسٹریٹ تک موجودہ محفوظ سائیکل لین کو چوڑا کر کے ڈبل وائڈ لین بنائی جائے گی۔ سکستھ ایونیو وژن زیرو پرائیورٹی کوریڈور میں شامل ہے جہاں مین ہٹن میں پیدل چلنے والوں کی اموات اور سنگین زخمیوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق تھرڈ ایونیو پر اسی طرح کے منصوبے کے نتیجے میں بس رفتار میں 14 فیصد اضافہ اور حادثات میں 28 فیصد کمی ہوئی تھی۔ میئر ممدانی نے کہا کہ 51 ہزار نیویارک شہری روزانہ اس راستے پر بسوں کا انحصار کرتے ہیں اور انہیں قابلِ اعتماد اور تیز رفتار پبلک ٹرانزٹ فراہم کرنا ان کا حق ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.