سفوک کاونٹی کے منتخب نمائندوں کا اسلامک سینٹرآف مِل ول کا دورہ
نیویارک میں فرینڈز آف پاکستانی امریکن ٹاون آف ہنٹنگٹن (پاتھ)نے امریکی آفیشلز کو اسلامک سینٹرز کا دورہ کرانے کے لیے تھینک یو کے عنوان سے مہم شروع کردی۔
فرینڈز آف پاتھ نے تھینک یو ٹوئر کے تحت سفوک کاؤنٹی کے منتخب نمائندوں کے لیے اسلامک سینٹر آف مل وِل کا دورے کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر طلعت عبد المنعم اور سیلی حسنین نے مہمانوں کو اسلامک سینٹر کا دورہ کروایا۔ تمام مہمان اس دورے سے بے حد متاثر ہوئے۔پروگرام کے دوران تمام مہمانوں کا تعارف کروایا گیا، اور کمیونٹی کے افراد نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے اپنے خدشات اور سوالات پیش کیے۔اس موقع پر میٹھی سوغات بھی پیش کی گئیں۔فرینڈز آف نے ڈاکٹر طلعت عبد المنعم اور سیلی حسنین سے بہترین میزبانی اور کمیونٹی کو سفوک کاؤنٹی کے منتخب نمائندوں کے سامنے اپنے مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے پر اظہارِ تشکر کیا۔