vosa.tv
Voice of South Asia!

ہوائی جزیرے کاؤائی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، تین افراد ہلاک

0

امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے کاؤائی میں ایک سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے دی گارجین کے مطابق حادثہ ایک دور افتادہ ساحل کالا لاؤ بیچ پر پیش آیا، جہاں رسائی صرف پیدل یا کشتی کے ذریعے ممکن ہے۔حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایک پائلٹ اور چار مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ تین افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ متاثرہ ہیلی کاپٹر ایک نجی کمپنی کے زیر انتظام تھا جو سیاحوں کو ساحلی مناظر اور آبشاریں دکھانے کے لیے فضائی دورے کرواتی ہے۔تحقیقات کے لیے امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے انکوائری شروع کر دی ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ کمپنی انتظامیہ نے بھی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ماہرین کے مطابق کاؤائی کے ساحلی علاقے بلند چٹانوں اور غیر متوقع موسمی تبدیلیوں کے باعث فضائی سفر کے لیے خطرناک سمجھے جاتے ہیں، جبکہ گزشتہ برسوں میں بھی اس نوعیت کے کئی مہلک حادثات پیش آ چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.