vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: سینکڑوں سفید پوش گھرانوں میں رمضان راشن بیگز تقسیم 

0

نیویارک میں  سماجی  تنظیم پیپل انِ نیڈ نے  اسلامک  ریلیف یو ایس اے کے  تعاون سے سینکڑوں سفید پوش گھرانوں میں رمضان راشن بیگز تقسیم کردیے ۔

بروکلین کے علاقے  کونی آئی لینڈ ایونیو پر  غیر منافع بخش سماجی  تنظیم پیپل اِ ن نیڈ نے  رمضان  باکسز  تقسیم کرنے کے  لیے کیمپ لگایا  جہاں اسلامک ریلیف یو ایس اے اور حلال  فوڈ  کے اشترا ک سے کم آمدن  طبقے   میں  رمضان   فوڈ باکسز تقسیم کیے ۔ پیپل اِ ن نیڈ کی  بانی  نوشین علی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کم آمدن اور سفید  پوش گھرانوں  کے  لیے بنیادی ضروریات کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے۔ہم نے کوشش  کی ہے کہ ا ن کی  کچھ مدد  کرسکیں ۔ رمضان فوڈ  باکسز میں پھل سبزیوں کے ساتھ ساتھ روز مرہ کے استعمال کی تمام ضروری غذائی اشیا تقسیم  کی گئیں ۔ رمضان  فوڈ باکسز  کی تقسیم کے موقع پر  طویل  قطاریں  نظر آئیں جن میں خواتین  و مرد سب ہی شامل تھے جبکہ  پیپل انِ نیڈ کی ٹیم اور والنٹیئرز نے  بھرپور  طریقے سے اپنی خدمات پیش کیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.