سعودی عرب: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کے اعزاز میں تقریب
سعودی عرب کے شہر الجبیل میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد سمیت سعودی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شریک ہوئے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر سمیت سعودی کرکٹ فیڈریشن کے جنرل مینیجر اقبال سکندر سمیت سعودی کرکٹ ٹیم سمیت کمیونٹی اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقعہ پر الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر معاذ منیر نے الجبیل سپر لیگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی لیگ ہوگی جس کے ذریعے کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا اور کھلاڑیوں کو بہتر انداز میں کرکٹ کھیلنے کا موقعہ میسر آئے گاقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں جس انداز سے کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے بہت جلد سعودی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کے بڑے ایونٹس کا حصہ ہوگی اور الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کی فٹنس اور تکنیک کو بہتر بنانے کے لیے جس طرح سے کوشاں ہے وہ مثالی ہے وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم خواتین کرکٹ میں دلچسپی رکھتی ہیں اور میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بہتر انداز سے مظاہرہ کر رہی ہیں