vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں محفل نعت کی پرنور محفل کا انعقاد

0

سعودی عرب میں محفل نعت کی پرنور محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران سمیت کمیونٹی اراکین شریک ہوئے اس موقعہ پر نعت خواں حضرات نے خوبصورت انداز میں ہدیہ نعت پیش کیا

سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر عدنان اقبال بٹ کی جانب سے منعقدہ محفل نعت کی پرنور محفل میں نامور نعت خواں محمد اصغر چشتی سمیت محمد افضل بٹ،قلب عباس اور دیگر نے آقا دو جہاں حضرت محمد صلی الله عليه وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا جس پر شرکاء سرور کونین کی عقیدت اور محبت سے سرشار ہوئے۔اس موقعہ پر مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر عدنان اقبال بٹ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے لیے اعلی ترین اسوہ حسنہ ہیں اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل حضور صلی الله عليه وآلہ وسلم کی محبت سے سرشار ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.