vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: عاصم افتخار کا صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام

0

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے صحافیوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ سائرہ پیٹر نے اپنی گائیکی سے محفل کی رونق کو چار چاند لگادیے ۔

مستقل  مندوب عاصم  افتخار نے نیویارک میں اپنی رہائش گاہ  پر  اقوام ِ متحدہ کی سرگرمیوں کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں  کی تنظیم  یونائیٹیڈ نیشن   کاریسپونڈینٹ ایسو سی  ایشن  کے اعزاز میں  عشائیہ کا اہتما م کیاجس میں سفارتی  افسران،قونصل خانہ کا عملہ  اور پاکستانی  کمیونٹی کے صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے مہمانوں کی آمد پر ان  کا خیر مقدم کیا  چائینز  نیو ایئر  کی بھی مبارکباد  دی ۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی فورم میں زیرِ بحث مسائل اور ان کا مجوزہ حل دنیا بھر تک  پہنچانے میں صحافیوں کا بہت کلیدی کردار ہے ۔تقریب میں پاکستانی نژاد برطانوی  گلوکارہ سائرہ پیٹر جو  اٹھارہ  زبانوں میں   گائیکی پر عبور  رکھتی ہیں بطور مہمان ِ خصوصی شریک ہوئیں ۔۔سائرہ  پیٹر نے  مغربی  کلاسیکل  موسیقی کی صنف  اوپرا میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا   جسے  حاضرین نے خوب سراہا۔۔تقریب میں  بین الاقوامی  سیاست ، معیشت سمیت  صحافیوں  کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیا ل  ہوا۔ حاضرین کی فرمائش  پر سائرہ پیٹر نے اردو  زبان میں  بھی غزل سنائی جس نے  محفل کی  رونق کو چار چاند لگادیے۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.