vosa.tv
Voice of South Asia!

پی پی پی امریکا کے صدر خالد اعوان کی بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے انتقال پر تعزیت

0

پاکستان پیپلز پارٹی  امریکا کے صدر محمد خالد اعوان نے معروف قانون دان اور کشمیری رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ایک محب وطن پاکستانی اور کشمیری عوام کے سچے نمائندہ تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیری عوام کی آزادی اور حقوق کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ وہ ایک اصول پسند، باوقار اور باہمت رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ خالد اعوان نے مزید کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود نہ صرف ایک بہترین دوست تھے بلکہ وہ کشمیری قوم کے لیے ایک قیمتی اثاثہ بھی تھے۔ ان کا انتقال کشمیری تحریک کے لیے ایک بڑا نقصان ہے جسے پورا کرنا مشکل ہوگا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.