نیوجرسی اسمبلی کا مسلم ہیریٹیج منتھ کے سلسلے میں وومن ٹو وومن فورم کی خدمات کا اعتراف
ریاست نیوجرسی کی اسمبلی نے مسلم ہیریٹیج منتھ کے سلسلے میں وومن ٹو وومن فورم کی خدمات کا اعتراف کرلیا اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قرار داد بھی منظور کرلی۔
نیو جرسی کی جنرل اسمبلی نے مسلم ہیریٹیج منتھ کے موقع پر پاکستانی ویمن ٹو ویمن فورم کی خدمات کے اعتراف میں متفقہ طور پر ایک خصوصی قرارداد منظور کر لی ہے۔اسمبلی وومن شمع حیدر کی پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نیو جرسی میں مسلم ہیریٹیج منتھ منانے کا مقصد مسلم کمیونٹی کی سماجی، تعلیمی اور فلاحی خدمات کو سراہنا ہے۔ اسمبلی نے پاکستانی ویمن ٹو ویمن فورم کی پاکستانی نژاد خواتین کوفلاح و بہود ، تعلیم، رہنمائی، محفوظ رہائش اور پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی میں نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسمبلی کے اسپیکر اور جنرل اسمبلی دفتر سے دستخط شدہ اس قرارداد کی مستند کاپی پاکستانی ویمن ٹو ویمن فورم کو ارسال کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ ویمن ٹو ویمن فورم کا قیام 2017 میں نصرت سہیل کی سربراہی میں عمل میں لایا، جس کا مقصد جنوبی ایشیائی خواتین کی رہنمائی ، زندگی میں آگےبڑھنے کے مواقع کی فراہمی اور انھیں خود مختار بنانا ہے۔