vosa.tv
Voice of South Asia!

 ٹرکنگ ایسوسی ایشن آف نیویارک آٹو انشورنس بحران کے خلاف میدان میں آگئی

0

ٹرکنگ ایسوسی ایشن آف نیویارک نے ریاست بھر میں بڑھتے ہوئے آٹو انشورنس بحران سے نمٹنے کے لیے سِٹیزنز فار افورڈیبل ریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا۔

 ٹرکنگ ایسوسی ایشن آف نیویارک نے آٹو انشورنس پریمیم میں غیرمعمولی اضافے کے بعد بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے سِٹیزنز فار افورڈیبل ریٹس کے ساتھ شراکت کا اعلان کردیا۔ ٹرکنگ ایسوسی ایشن آف نیویارک کی صدر کینڈرا ہیِمز نے کہا کہ سِٹیزنز فار افورڈیبل ریٹس کا مشن آٹو انشورنس فراڈ اور جعلی حادثات کے خاتمے سے مکمل طور پر جڑا ہوا ہے اور ہماری ترجیحات میں معیشت کی مضبوطی، سڑکوں کی حفاظت اور نیویارک کے شہریوں کے اخراجات میں کمی شامل ہے۔ ہم سِٹیزنز فار افورڈیبل ریٹس کے ساتھ مل کر ڈرائیورز کو جعلی حادثات کے اثرات سے بچانے کے لیے قانون سازوں پر دباؤ ڈالیں گے۔سِٹیزنز فار افورڈیبل ریٹس کے ترجمان ہوزے بیونا نے کہا کہ جعلی کلیمز اور منظم فریب کاری شہریوں اور کاروباروں کے لیے اخراجات بڑھا رہی ہیں۔ ٹرکنگ ایسوسی ایشن آف نیویارک کے ساتھ شراکت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہم فراڈ کرنے والوں کو نظام کا غلط فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے۔واضح رہے کہ نیویارک ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز کی 2023 رپورٹ کے مطابق 75 فیصد رپورٹ شدہ فراڈ کیسز نو فالٹ انشورنس فراڈ سے متعلق تھے، جن میں سب سے زیادہ جعلی ٹکر کے حادثات اور غیر ضروری یا بڑھا چڑھا کر پیش کیے جانے والے میڈیکل کلیمز شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.