vosa.tv
Voice of South Asia!

ایک خواب حقیقت بن گیا، نیویارک کا پہلا مسلم مئیر منتخب

0

نیویارک شہر کے نئے منتخب مئیر زوہران ممدانی نے سابق گورنر اینڈریو کومو کو شکست دے کر امریکی تاریخ رقم کر دی۔ 34 سالہ ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم، بھارتی نژاد اور افریقی نژاد امریکی مئیر بن گئے ہیں۔ ان کی فتح کو نیویارک کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

 اس تاریخی کامیابی کے ساتھ ممدانی نیویارک شہر کے پہلے مسلم، جنوبی ایشیائی نژاد اور افریقہ میں پیدا ہونے والے میئر بن گئے ہیں۔ 34 سالہ زوہران ممدانی یکم جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد گزشتہ ایک صدی سے زائد عرصے میں شہر کے سب سے کم عمر میئر ہوں گے۔بروکلین میں منعقدہ جشنِ فتح کے دوران زوہران ممدانی کے ہزاروں حامی خوشی سے جھوم اٹھے، بعض کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو بھی تھے۔ ہال میں نیویارک سٹی کا سرکاری پرچم لہرایا گیا جبکہ پس منظر میں مشہور گلوکار بیڈ بنی کے گانے گونج رہے تھے۔ اپنے خطاب میں مامدانی نے پرجوش انداز میں کہا، “میرے دوستو، آج ہم نے ایک سیاسی بادشاہت کو گرا دیا ہے۔ میں اینڈریو کومو کے لیے ذاتی زندگی میں نیک خواہشات رکھتا ہوں، مگر آج کے بعد ہم ایک ایسے دور کا اختتام کر رہے ہیں جو چند لوگوں کے مفاد کے لیے تھا۔”مہم کے دوران ممدانی نے خود کو مزدور طبقے کے نمائندے کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ ان کی جیت ان تمام شہریوں کی جیت ہے جو اپنی روزمرہ زندگی میں جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ “میں ہر صبح اس ایک مقصد کے ساتھ جاگوں گا کہ اس شہر کو آپ کے لیے کل سے بہتر بناؤں۔”نیو یارک سٹی بورڈ آف الیکشنز کے مطابق، اس سال کے میئر الیکشن میں دو ملین سے زائد ووٹ ڈالے گئے — جو 1969 کے بعد پہلی بار اتنی بڑی عوامی شمولیت دیکھی گئی۔ ممدانی نے اپنی مہم میں ایک ترقی پسند معاشی ایجنڈا پیش کیا جس نے انہیں مقبول بنایا۔جیت کے بعد اپنے خطاب میں زوہران ممدانی نے ہندوستان کے پہلے وزیرِاعظم جواہر لال نہرو کے تاریخی الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "ایک لمحہ آتا ہے جب قوم اپنی تقدیر خود لکھتی ہے، آج نیویارک نے وہ لمحہ حاصل کر لیا ہے۔” انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی کسی ایک شخص کی نہیں بلکہ ان تمام لوگوں کی ہے جنہوں نے ایک بہتر اور مساوی شہر کا خواب دیکھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.