55 رنرز سے 55 ہزار تک کا سفر، میراتھن ریس نے تاریخ رقم کردی
نیویارک میں ہونے والی ٹی سی ایس نیو یارک سٹی میراتھن میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا۔ یہ دوڑ دنیا کے سب سے بڑے اور تاریخی ایونٹس میں شمار ہوتی ہے۔
میراتھن ریس اسٹیٹن آئی لینڈ سے شروع ہو کر ویرازانو-نیروز برج کے ذریعے بروکلن، کوئینز، مین ہیٹن اور برانکس سے ہوتا ہوا سینٹرل پارک کی مشہور فِنش لائن پر ختم ہوئی۔نیویارک سٹی میراتھون کا آغاز 1970 میں صرف 55 رنرز سے ہوا تھا، مگر آج یہ ایونٹ 55 ہزار سے زائد شرکاء اور دو ملین ناظرین کو اکٹھا کرتا ہے۔پیر کو نیویارک میں ایک مختصر فلم "26.2” ریلیز کی گئی، جس میں 2024 میراتھون کے آخری رنرز کی متاثر کن کہانیاں دکھائی گئی ہیں۔ فلم کے ہدایتکار نکولس ہیلر (NewYorkNico) ہیں، جب کہ اسے نیو یارک روڈ رنرز اسٹوڈیو نے تیار کیا ہے۔ہدایتکار ہیلر کے مطابق، یہ فلم ان عام مگر پرعزم نیویارکرز کے جذبے کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے اپنی محنت اور عزم کے ساتھ دوڑ مکمل کی، چاہے وہ دوڑ رہے تھے یا صرف چل رہے تھے۔