vosa.tv
Voice of South Asia!

 شکاگو میں امیگریشن ایجنٹس کو باڈی کیم لگانے کا عدالتی حکم

0

شکاگو: امریکی وفاقی جج سارہ ایلس نے حکم دیا ہے کہ شکاگو کے علاقے میں کام کرنے والے تمام امیگریشن ایجنٹس اب باڈی کیمروں کا استعمال کریں۔

جج ایلس نے کہا کہ ٹی وی مناظر میں آنسو گیس اور طاقت کے استعمال کی فوٹیجز دیکھ کر وہ "حیران” رہ گئیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ "آپریشن مڈوے بلیٹز” میں شریک تمام ایجنٹس باڈی کیم پہنیں اور انہیں فعال رکھیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب عدالت نے پہلے ہی اہلکاروں کو پرامن مظاہرین اور صحافیوں پر طاقت کے استعمال سے روکا تھا۔دوسری جانب ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ترجمان نے عدالتی حکم کو "عدالتی مداخلت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو بدنام کرنے کی کسی کوشش کی مخالفت کرے گا۔ ریاست کے گورنر جے بی پرٹزکر نے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکام کی جانب سے چھاپوں اور گرفتاریوں کے بارے میں جاری معلومات اکثر غلط ثابت ہوتی ہیں۔یاد رہے کہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے 2024 میں باڈی کیم پروگرام شروع کیا تھا جو بالٹی مور، نیویارک اور واشنگٹن سمیت چند شہروں تک محدود تھا، تاہم شکاگو اس فہرست میں شامل نہیں تھا۔ حالیہ حکم کے بعد اب شکاگو کا علاقہ بھی اس پالیسی کے دائرے میں آ گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.