vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ بھر میں ’’نو کنگز‘‘ احتجاج، لاکھوں افراد سڑکوں پر

0

 امریکہ بھر میں ہفتے کے روز ’’نو کنگز‘‘ کے عنوان سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

یہ مظاہرے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے خلاف طاقت کے مبینہ غلط استعمال اور امیگریشن کریک ڈاؤن کے خلاف کیے گئے۔ منتظمین کے مطابق نیویارک، واشنگٹن، شکاگو، لاس اینجلس سمیت ملک بھر میں 2600 سے زائد مقامات پر احتجاجی اجتماعات منعقد ہوئے۔یہ احتجاج امریکی سول لبرٹیز یونین (ACLU) اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام کیے گئے۔ مظاہرین نے صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی شہروں میں فوجی تعیناتی اور امیگریشن چھاپوں کو جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیا۔ سیاسی تنظیم ’’ہوم آف دی بریو‘‘ نے مظاہروں کی تشہیر کے لیے دس لاکھ ڈالر خرچ کیے، جب کہ کئی معروف شخصیات، جیسے جین فونڈا، کیری واشنگٹن اور جان لیجنڈ، نے بھی شرکت کا اعلان کیا۔ریپبلکن رہنماؤں نے ان احتجاجوں کو ’’ہیٹ امریکہ ریلیز‘‘ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ مظاہرے حکومت مخالف اور امریکہ دشمن بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔ دوسری جانب مظاہرہ منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ پُرامن احتجاج کے حق میں ہیں اور کسی بیرونی یا تشدد پر اکسانے والے گروپ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔مظاہرین نے کہا کہ ’’نو کنگز‘‘ کا مطلب یہی ہے کہ امریکہ میں بادشاہت نہیں بلکہ عوام کی حکمرانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکن رہنماؤں کی تنقید سے مظاہرین کا عزم کم نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.